Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک بھر میں کورونا کے 13 نئے کیسز رپورٹ

این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 13 نئے کیسز رپورٹ کئے گئے ہیں تاہم کورونا کے باعث کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق این آئی ایچ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ اس وقت ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار859 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں کورونا کے 13 نئے کیسز رپورٹ کئے گئے ہیں اور کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.45 فیصد ہے۔ جبکہ کورونا سے متاثر 13 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس سے کیسے محفوظ رہ سکتے ہیں؟

 ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کسی کے ساتھ بھی قریبی رابطے سے گریز کریں اور جب آپ متاثرہ افراد کے رابطے میں ہوں یا مندرجہ ذیل میں سے کوئی علامات  کے زیرِاثر ہوں جس میں کھانسی،بخار،سانس لینے میں دشواری محسوس ہو تو کپڑے کا ماسک پہنیں، اپنے ہاتھوں کو صاف کرنا یقینی بنائیں،اپنے ہاتھوں کو صابن اور پانی سے 40 سیکنڈ تک دھوئیں،یا الکحل پر مبنی ہینڈ سینیٹائزرکا استعمال کریں،مصافحہ اور معانقہ کرنے سے گریز کریں اوراپنے ہاتھوں کو دھونے سے پہلے اپنی آنکھوں، ناک اور منہ کو چھونے سے گریز کریں۔

 کھانسی کے آداب کا خیال رکھیں

 کھانستے ہوئے ٹشوز ساتھ کو منہ پر رکھیں یا  اپنی کہنی یا اپنی کہنی کا استعمال کریں اس کے بعد اپنے ہاتھوں کو دھو کرکم سے کم 2 میٹر کا تک کا فاصلہ رکھیں،اجتماعات سے گریز کریں،دوسروں کے ساتھ ذاتی اشیا کا اشتراک نہ کریں،گھر سے باہر نکلتے وقت کپڑے کا ماسک پہننے کی پابندی کریں۔

گھر سے باہر نکلتے وقت کیا کرنا چاہیے؟

ضرورت کے بغیر گھر سے نہ نکلیں،ایک اضافی کپڑے کا ماسک ساتھ رکھیں،الکحل پر مبنی ہینڈ سینیٹائزر لازمی ساتھ رکھیں۔

 کورونا سے متاثرہ لوگوں کےدرمیان ہوں تو کیا کرنا چاہیے؟

ماہرینِ صحت کے مطابق  گھر میں رہیں،علامات ظاہر کرنے والے کسی بھی شخص کے رابطے سے گریز کریں،

متعلقہ خبریں