حافظ آباد میں 5 ہزار کی عدم ادائیگی پر ملزمان نے شہری کواغواہ کر کے زنجیروں سے جکڑا ہوا تھا جس پر پولیس نے دونوں ملزمان کوگرفتار کرتے ہوئے شہری کو بازیاب کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حافظ آباد میں شہری نے ملزمان سےگائےخریدی تھی جس کی بقایا رقم ادا نہ کرنے پر ملزمان نے 5 ہزار کی خاطر شہری کو اغواہ کر کے زنجیروں سے باندھ دیا ۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہری کو بازیاب کرلیا ہے جبکہ ڈی پی او کے حکم پر اغواہ کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتےہوئے پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتارکرلیا ہےجس کے بعد تفتیش جاری ہے۔



















