Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امپورٹڈ ٹولہ قانون اور آئین کی دھجیاں اڑا رہا ہے، شبلی فراز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ امپورٹڈ ٹولہ قانون اور آئین کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔

سینیٹر شبلی فراز نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی کال پر بہت جلد جیل بھرو تحریک کا آغاز کرنے والے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چوروں کے ٹولے نے ملک کو مذاق بنایا ہوا ہے، لٹیرے ذاتی مفادات کے لیے ملک کو تباہ کر رہے ہیں۔

ملک میں مہنگائی عروج پر ہے

شبلی فراز نے کہا کہ ملک سیاسی اور معاشی عدم استحکام کا شکار ہے، ملک میں مہنگائی عروج پر ہے، گیس، بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے۔

انکا کہنا ہے کہ مہنگائی کے باعث عوام لوٹ مار اور خودکشی پر مجبور ہیں۔ امپورٹڈ ٹولہ قانون اور آئین کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔

ملک کی صورتحال کافی خراب ہو چکی ہے

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ذاتی مفادات والے ٹولے کے کہنے پر عمران خان مائنس نہیں ہو سکتا، عمران خان کو مائنس کرنا کسی کی خواہش ہی سکتی ہے، عمران خان نہیں یہ لوگ خود مائنس ہوں گے۔

شبلی فراز نے مزید کہا کہ ملک کی صورتحال کافی خراب ہو چکی ہے، گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں، جتنی گرفتاری کر سکتے ہیں کریں۔

اس سے قبل اپنے ایک بیان میں سینیٹر شبلی فراز نے کہا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا اب کوئی وجود باقی نہیں رہا ہے، ان کے درمیان دوریاں بڑھ گئی ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ انا، ضد اور نفرتوں کی سیاست کریں گے تو لوگ آپ سے علیحدہ ہونا شروع ہوجائیں گے۔

شبلی فراز نے کہا  کہ ن لیگ نے نہ کسی کو عزت دی اور نہ ہی مشاورت کی اور ایسی صورتحال میں ان کے حصے میں رسوائی آئی ہے، پیپلزپارٹی ذاتی مفادات کے لیے کارڈز کھیل رہی ہے۔

متعلقہ خبریں