Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

توہین الیکشن کمیشن کیس، اسد عمر نے شوکازنوٹس پر جواب جمع کرادیا

توہین الیکشن کیشن کیس میں عمران خان اور فواد چوہدری کے بعد اسد عمر نے بھی شوکازنوٹس پرجواب جمع کرادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے چار رکنی بنچ نے توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی جس دوران اسد عمر نے الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس پر جواب جمع کروایا۔

 

اس موقع پر وکیل عمران خان نے بتایا کہ ہمارے حلقے میں انتخابات ہو رہے ہیں جس میں میں اور فواد چوہدری دونوں الیکشن لڑرہے ہیں۔

اس موقع پر وکیل عمران خان نے  ضمنی انتخابات کے باعث وقت دیے جائے کی استدعا کی اور کہا کہ آئندہ سماعت پر اعتراضات پر دلائل دونگا۔

بعدازاں الیکشن کمیشن نے مزید سماعت 28 فروری تک ملتوی کردی  گئی۔

یہ بھی پڑھیں: توہین الیکشن کمیشن کیس؛ وکیل فیصل چوہدری نے اپنے اعتراضات جمع کرا دیے

متعلقہ خبریں