Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم چترال،گلگت اور بلتستان میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

 تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکراچی سمیت ملک بھر میں سرد اور خشک رہے گا ،کراچی میں ایک بار پھر خنکی شروع ہوگئی ہے اور آئندہ 2 سے 3 روز تک دن کا موسم خشک اور رات خنک رہےگی ۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں مطلع آج صاف رہے گا اور بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

شہرِقائد میں کم سے کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ اورزیادہ سے زیادہ 28 سے30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ رہنے کا امکان ہے تاہم اس وقت شمال مشرقی سمت سے  18 کلو میٹر کی رفتار سےچلنے والی ہواؤں میں نمی کا تناسب 44 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے

اسلام آباد سمیت خیبرپختونخو سندھ اور پنجاب کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہےگا،محکمہ موسمیات

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ رہنےکا امکان ہے جبکہ خیبرپختونخوا  اور پنجاب کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا تاہم چترال میں ہلکی بارش یا برفباری متوقع ہے۔

مری، گلیات اور کشمیر میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور یہاں ہلکی بارش اور برفباری کا بھی امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کا موسم

 گزشتہ روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم  سرد خشک اور رہا ۔

آج ریکارڈ کیے گئےکم سے کم درجہ حرارت

کالام اور لیہ میں منفی 16، استور میں منفی 9، گوپس میں منفی 6، بگروٹ،دیراور اسکردو میں منفی 5 جبکہ مالم جبہ، پاراچنار،راول کوٹ،کوئٹہ اور گلگت میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ خبریں