مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کیا۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگی کارکنان احتجاج کے دوران الیکشن کمیشن سے عمران خان کو سزا دینے کا مطالبہ کرتے رہے۔
پولیس نے مظاہرین کو الیکشن کمیشن کے مرکزی دروازے تک جانے کی اجازت دے دی تھی۔
کارکنان اس دوران چیف الیکشن کمشنر کے خلاف بھی نعرے بازی کی۔
ن لیگی کارکنان مختصر احتجاج کے بعد منتشر ہو گئے۔



















