پاکستان مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی میں اہم تبدیلیوں اور پارٹی آئین میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز نے سوشل میڈیا کو باقاعدہ پارٹی کا ونگ بنانے پر کام تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سوشل میڈیا ونگ کو پارٹی آئین میں باقاعدہ شامل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے تاہم سوشل میڈیا ونگ کو پارٹی آئین میں ترمیم کر کے شامل کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف آرگنائزر مریم نواز نے سیکریٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال کو ٹاسک سونپ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن پنجاب میں اہم تبدیلیوں کا امکان
ذرائع کے مطابق مریم نواز کی جانب مسلم لیگ ن کے اسٹوڈنٹ ونگ کو بھی ری لانچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال، سوشل میڈیا ٹیم کے ہیڈز کو ذمہ داریاں تفویض کریں گے اور آئین میں مجوزہ ترامیم پارٹی کے جنرل کونسل اجلاس میں منظوری کے لئے پیش کی جائیں گی۔
مسلم لیگ ن کو انفارمیشن لیک ہونے کا ڈر
دوسری جانب ذرائع ن لیگ نے بتایا کہ مریم نواز کے اجلاس میں شرکت کرنے والوں کے نئے ایس او پز جاری کر دیے، اجلاس میں موبائل فون لانے پر مکمل پابندی لگا دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں اگر تنظیمی افراد احتجاج کریں تو وہ ریکارڈ نہ ہو سکے اور مریم نواز جو ہدایات دیں وہ باہر بھی نہ جاسکے۔
ن لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں تمام شرکاء کے ٹیلی فون میٹنگ روم سے باہر جمع کروا دیے گئے، اگر کسی کا موبائل فون اجلاس میں برآمد ہوا تو اسے اجلاس سے باہر نکال دیا جائے گا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ آئندہ اجلاسوں میں کسی کو موبائل فون اجلاس میں لانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔



















