Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایس آئی یو کی کارروائی، کراچی میں دہشتگردی کا بڑ امنصوبہ ناکام

ایس آئی یو کی کارروائی کے باعث شہر کراچی میں دہشتگردی کا بڑ امنصوبہ ناکام بنادیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس آئی یو کی جانب سے کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں کارروائی کی گئی جس دوران دو دہشت گرد گرفتار کئے گئے ہیں۔

 

حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد ایک ہزار ڈیٹونیٹرز، دو کوائل برآمد کئے گئے ہیں جو کہ کراچی میں دہشت گردی کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد دھماکہ زبیح اللہ خیز مواد پشاور سے کراچی لایا تھا  جبکہ دہشت گردوں کا ایک ساتھی پنجاب میں پہلے ہی گرفتار ہوچکا تھا ۔

حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ خبریں