Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے پی آئی اے کا خصوصی آپریشن جاری

ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے پی آئی اے کا خصوصی آپریشن جاری ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کا ایک اور بوئینگ 777 طیارہ مزید 18 ٹن امدادی سامان لے کر شام پہنچ گیا ہے جبکہ امدادی سامان میں ریسکیو آلات، میڈیسن اور رہائشی ٹینٹس شامل ہیں۔

پی ائی اے نے شام کے لئے اب تک دو امدادی پروازیں اپریٹ کی ہیں اور اب تک پی آئی اے مجموعی طور پر 90 ٹن امدادی سامان اور 51 ریسکیو ٹیم کے افراد کو لے کر جا چکا ہے۔

 پی آئی اے نے ترکی میں ادانا اور استنبول، اور شام کے شہر دمشق کے لیے 06 شیڈول اور 03 خصوصی چارٹرڈ پروازیں آپریٹ کیں۔

امدادی پروازیں بوئنگ 777 طیاروں کے ذریعے لاہور اور اسلام آباد سے  چلائی جا رہی ہیں۔

پی آئی اے حکومت پاکستان کی جانب سے امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے۔

این ڈی ایم اے نے پی آئی اے کے ذریعے کثیر تعداد میں خیمے اور کمبل متاثرہ علاقوں تک پہنچائے ہیں۔

پی آئی اے نے ٹرکش ائیرلائن اور دیگرحکام کو تمام ممکنہ مدد اور آپریشنل معاونت بھی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

پی آئی اے ترکی میں پاکستانی سفارت خانے کو مکمل معاونت فراہم کر رہا ہے۔

ترکی کے آفت زدہ علاقوں سے پاکستانیوں کو وطن واپس لانا بھی اس میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ پاک فوج ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کی مدد کیلئے میدان عمل میں پیش پیش

متعلقہ خبریں