Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آزاد کشمیر میں اسکولوں سے باہر بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے حکومت کا اہم اقدام

آزاد کشمیر میں 2 لاکھ 16 ہزار اسکولوں سے باہر بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا حکومت کی جانب سے اہم اقدام ہے۔

محکمہ تعلیم آزاد کشمیر اسلامک بینک اور قطر فاونڈیشن کے اشتراک سے 22 ملین ڈالرز کے منصوبے پر کام کا آغاز ہوگا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ آوٹ آف سکول بچوں کی تعلیم کیلئے اسلامک بینک 10 ملین ڈالرز کا آسان شرائط پر قرضہ دے گا جبکہ قطر فاونڈیشن آزادکشمیر کے آوٹ آف سکول بچوں کی تعلیم کیلئے 5 ملین ڈالر گرانٹ دے گی۔

 

سردار تنویر الیاس نے کہا کہ منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں 60 ہزار پرائمری لیول کے آوٹ آف سکول بچوں مفت تعلیم دی جائیگی اور منصوبے کے تحت آوٹ آف سکول بچوں کیلئے دور دراز علاقوں میں 80 اسکول تعمیر کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آوٹ آف سکول بچوں کو فری تعلیم کے ساتھ ساتھ انفراسٹرکچر میں بہتری لائی جائیگی۔

 

ان کا کہنا تھا کہ 2 کروڑ 20 لاکھ کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے منصوبے سے ریاست میں تعلیم کے شعبے میں انقلاب آئے گا۔

 وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے مزید کہا کہ اساتذہ کی تدریسی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کیلئے پروگرامز بھی منصوبے کا حصہ ہونگے۔

متعلقہ خبریں