کراچی کے علاقے کورنگی میں بلال چورنگی کے قریب ایک بس اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں دونوں موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی جابحق ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق بس اور موٹر سائیکل کی ٹکر ہوتے ہی بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ جاں بحق ہونے والے دونوں موٹر سائکل سوار افراد کی لاشوں کو اس وقت جناح اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں دونوں جابحق افراد کی شناخت ایاز خان اور اللہ دینو کے نام سے ہوئی ہے
حادثے کےفوراََ بعد بس ڈرائیور کےفرار ہوتے ہی پولیس نے بس کو تحویل میں لےلیا ہے۔



















