Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جماعت اسلامی کا 19 فروری کو کراچی میں احتجاج کا اعلان

جماعت اسلامی کی جانب سے 19 فروری کو کراچی میں احتجاج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں بدترین ٹریفک کا مسئلہ ہے  جس کی وجہ سے شہری اذیت میں مبتلا ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ کورٹ نے کہا ہے کہ سڑکیں بند نہیں ہوں گی لیکن ایکسپو کی نمائش کی وجہ سے کھڑی ہونے والی رکاوٹوں سے شہری پریشان ہیں اور پی ایس ایل کی وجہ سے بھی ناکا بندی کی ہوئی ہے، 14 سے 28 تاریخ تک جو میچز رہیں گے اگر ٹریفک کی صورتحال ایسی رہی تو کیا حال ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ایک طرف کہتے ہیں کہ تحفظ فراہم کرنا ہے مگر اس کےلیے پلان بھی ہونا چاہیے   ۔

انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ اے میں اسٹیڈیم ہے اس میں میچز کیوں نہیں کرتے، بحریہ ٹاؤن میں بھی اسٹیڈیم موجوہے ان کی انتظامیہ سے بات کریں۔

حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ ٹریفک پلان کو آرگنائزر کرنے کی ضرورت ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: ضمنی انتخاب؛ جماعت اسلامی نے الیکشن لڑنے سے بائیکاٹ کر دیا

ان کا کہنا تھا کہ دو یونیورسٹی پر یہ شہر چل رہا ہے، کراچی میں کراچی یونیورسٹی ہے  اور ایک وفاقی اردو یونیورسٹی ہے جہاں دس سال سے وائس چانسلر کا تقرر نہیں ہوا ہے، ایسا کہاں ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ رکاوٹیں صوبائی حکومت کی طرف سے ہیں، یونیورسٹی کے اختیار کو رد کیا جارہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس شہر میں کونسی چیز ہے جس پر بات کریں اور پریشانی نہ ہو، کوئی اس شہر کو اون نہیں کرتا، بھاری مینڈیٹ لینے والے اس کو اون نہیں کرتے  اور مین اسٹریم میڈیا کا موضوع ہی کراچی نہیں ہوتا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ 3.5 کروڑ انسان اس شہر میں رہتے ہیں لیکن انہیں نظر انداز کیا جارہا ہے ۔

دوسری جانب امیر جماعت اسلامی کراچی نے مطالبہ کیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے عمل کو مکمل کرایا جائے جس کے لئے 19 فروری کو ایم اے جناح روڈ پر احتجاج کری گی۔

متعلقہ خبریں