Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سکھر؛ واپڈا کی ممکنہ نجکاری اور مہنگائی کے خلاف ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

سکھر میں واپڈا کی ممکنہ نجکاری اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف واپڈا ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق سکھر میں آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین نے پریس کلب کے سامنے دھرنا دیتے ہوئےموجودہ حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور سڑکوں پر ٹائر جلائے۔

ذرائع کی رپورٹ کے مطابق یونین کے رہنما شجاع گھمرو نے کہا کہ واپڈا کے فیڈرز نجی شعبے کو دینے کی کوشش ہورہی ہے اور ہم واپڈا کی کسی حالت میں نجکاری قبول نہیں کریں گے ۔

 انہوں نے کہا کہ  یک طرف مہنگائی پر حکومت کا  کوئی کنٹرول نہیں ہے اور دوسری طرف  قومی ادارے بیچے جارہے ہیں، شجاع گھمرو

یونین کےلیڈرسید زاہد شاہ نے بھی احتجاج میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ کراچی سے خیبر تک واپڈا ملازمین متحد ہیں اور ہم ہر قسم کی جانی اور مالی قربانی  دینے کو تیار ہیں  لیکن واپڈا کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ہم نااہل حکومت کی کوشیش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

متعلقہ خبریں