فارن ایکسچینج ایکٹ کے مقدمے میں سابق وزیراعظم عمران خان کی پیشی ممکن ہے یا نہیں اس حوالے سے قانونی ٹیم کی مشاورت جاری ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان بینکنگ کورٹ میں پیش نہیں ہوں گے کیونکہتحریک انصاف نے اس حوالے سے پہلے ہی اعلی عدالت سے رجوع کر رکھا ہے ۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ عمران خان ابھی طبعی بنیادوں پر بھی تندرست نہیں ہیں تاہم تحریک انصاف ہائیکورٹ کا فیصلہ آنے تک انتظار کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: انسداد دہشت گردی کی عدالت، عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد
دوسری جانب بینکنگ کورٹ کے فیصلے کے حوالے سے مزید قانونی مشاورت بھی جاری ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بینکنگ کورٹ میں فارن ایکسچینج ایکٹ کے مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
عمران خان اور شریک ملزمان کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد اسپیشل پراسیکیوٹر ایف آئی اے رضوان عباسی نے استدعا کی عمران خان تعاون نہیں کررہے،ان کی درخواست ضمانت مسترد کی جائے۔
فریقین کے دلائل سننے کے بعد جج رخشندہ شاہین نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ساڑھے 3 بجے عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
جج رخشندہ شاہین نے اپنے فیصلے میں کہا کہ عمران خان ساڑھے 3 بجے تک پیش نہ ہوئے تو ضمانت خارج کردی جائے گی۔



















