Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کوٹ اددو میں اونٹوں کا غیر قانونی دنگل، پولیس کا مداخلت سے گریز

کوٹ اددو میں مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے ملک قاسم ہنجرا کی سربراہی میں غیر قانونی اونٹوں کا خونی دنگل جاری رہا جس میں وائلڈ لائف کےادارے اور پولیس خاموش تماشائی بنے رہے۔

 تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں  تھانہ دائرہ دین پناہ کی حدود میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے قاسم ہنجرا نے پنڈال میں بیٹھ کر اونٹوں کا خونی دنگل کروایا۔

ذرائع کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے کی ایما پر غیر قانونی دنگل کی اجازت دے دی تھی جس میں لاکھوں روپے کا جوا چلتا رہا ، جانور لہوں لہان ہو کر لڑتے رہے اور تماش بین ڈھول کی دھاپ رقص کرتے رہے۔

ایس ڈی پی او کوٹ ادو کو اطلاع  ملنے کے باوجود نہ تو پولیس نے پہنچ کر کوئی مداخلت کری نہ ہی وائلڈ لائف کے کسی ادارے کی جانب سے کوئی کاروائی کی گئی۔

متعلقہ خبریں