پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق عوام کیلئے بُری خبر سامنے آگئی، حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 32 روپے فی لیٹر سے زائد اضافہ متوقع ہے۔
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 32 روپے فی لیٹراضافے سے مہنگائی کا بم گرانے کا فیصلہ
ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں بھی 10روپے فی لیٹراضافہ
مجموعی اضافہ 50 روپے فی لیٹر ہوجائیگا
حکومت یکم تا 15فروری پیٹرولیم مصنوعات میں 35 روپے فی لیٹرغیر معمولی اضافہ کر چکی ہے#BOLNews #PDM pic.twitter.com/kDktQ51dLB— BOL Network (@BOLNETWORK) February 15, 2023
حکومت کی جانب سے آج رات سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12.8 فیصد اضافہ متوقع ہے جبکہ نئی قیمتیں فروری کے اگلے 15 دنوں کے لیے موثر ہونگی۔
روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر اور پیٹرولیم مصنوعات پر لگائے گئے ٹیکسوں کو دیکھتے ہوئے پیٹرول کی قیمت32.07 روپے فی لیٹرتک بڑھائی جاسکتی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 281.87 روپے فی لیٹرتک جاسکتی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 32.84 روپے فی لیٹرتک بڑھائی جاسکتی ہے جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 295.64 روپے فی لیٹرتک جاسکتی ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 28.05 روپے فی لیٹرتک بڑھائی جاسکتی ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 217.88 روپے فی لیٹرتک جاسکتی ہے۔
لائٹ ڈیزل 9.90 روپے لیٹرتک مہنگا ہوسکتا ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 196.90 روپے فی لیٹرتک جاسکتی ہے۔



















