Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عوام مہنگائی کے بوجھ تلے سسک رہے ہیں، مسرت چیمہ

 پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عوام مہنگائی کے بوجھ تلے سسک رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی رہنما مسرت چیمہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان میں پہلے ہی مہنگائی کے عالمی ریکارڈ ٹوٹ چکے تھے اور اب منی بجٹ سے عوام پر مزید مہنگائی کا قہر ٹوٹ رہا ہے۔

 

پی ٹی آئی رہنما مسرت چیمہ نے مزید کہا کہ عوام اس مہنگائی کے بوجھ تلے سسک، بلک رہے ہیں لیکن مہنگائی مکاؤ مارچ کرنے والے 85 جوکرز اور انکے منشی سہولت کار پوری قوت سے عوام مکاؤ مارچ کے مشن پر ہی گامزن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ عوام اب کرپٹ ٹولے سے مایوس ہوچکے ہیں،مسرت جمشید چیمہ

متعلقہ خبریں