Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نویں جائزے ورچوئل مذاکرات کے کل تک ملتوی

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان نویں جائزے کے لیے ہونے والے ورچوئل مذاکرات کل تک ملتوی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات آئی ایم ایف کی درخواست پر ملتوی کئے گئے ہیں، آئی ایم ایف نے ایم ای ایف پی کا جائزہ لینے کے لئے وقت مانگا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پیشگی شرائط پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے بعد مذاکرات شروع کرے گا، پاکستانی حکام پر امید ہیں کہ اگلے ہفتے آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدہ ہوُجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں؛ پاکستان میں رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں مہنگائی کی شرح 33 فیصد ہونے کا امکان

دوسری جانب وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئر مین سینیٹ نے جمعہ تک کا وقت دیا ہے، آئینی طریقہ کار مکمل کرنے کیلئے یہ ضروری عمل ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ امید ہے سوموار یا منگل تک بل پاس کروا لیں گے، آئی ایم ایف کو ایم ای ایف پی مسوہ بھیج دیا ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ ایم ای ایف پی پر بات چیت شروع ہوگی۔

متعلقہ خبریں