Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہرِ قائد میں سردی کا راج ختم ، آج سےگرمی میں اضافے کا امکان

آج سے کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے مطلع صاف رہے گا اور بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

 تفصیلات کے مطابق  کراچی میں سردی کا زور ٹوٹ گیا ہے اور محکمہ موسمیات نے آج سے شہر میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں شمال مشرقی سمت سے 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں میں نمی کا تناسب 85 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے اور نمی زیادہ ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔

 محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اس وقت شہر بھر میں دھند کا راج ہے جس کی وجہ سے حدِ نگاہ 4 کلو میٹر تک محدود ہوگئی ہے۔

کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ  35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ مطلع جزوی طور پر آج ابرآلود رہے گا البتہ بارش کا امکان نہیں ہے،

متعلقہ خبریں