Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیر اعظم زلزلہ متاثرین کے ساتھ یکجہتی کیلئے آج سے ترکیہ کا دو روزہ دورہ کریں گے

وزیر اعظم محمد شہباز شریف آج سے 17 فروری تک ترکیہ کا دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اس دورے کے دوران وزیر اعظم ترکی کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کر کے زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع اور بڑے پیمانے پر ہونے والے نقصان پر دلی تعزیت کا اظہار کریں گے۔

اس موقع پر وزیر اعظم مشکل کی اس گھڑی میں ترک عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے اور جاری امدادی کوششوں میں ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کریں گے۔

وزیر اعظم جنوبی ترکی میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کریں گے جس کے دوران علاقے میں تعینات پاکستانی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں کے ساتھ ساتھ زلزلے سے بچ جانے والوں سے بھی  بات چیت بھی کریں گے۔

وزیر اعظم نے 6 فروری کو ترکی کے صدر طیب اردگان سے بات کی تھی اور انہیں ریسکیو اور ریلیف کی کوششوں کے لیے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی تھی۔

شہباز شریف ذاتی طور پر امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔

 

ضرور پڑھیں؛ وزیرِ اعظم شہباز شریف کا شام کے وزیرِ اعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، ہر ممکن مدد کی یقین دہانی

متعلقہ خبریں