پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 31 نئے کیسز رپورٹ کئے گئے ہیں اور کل سے اب تک کورونا سے متاثر ایک مریض جان کی بازی ہار گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4 ہزار 890 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس کے مطابق کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.63 فیصد رہی۔
تاہم کورونا سے1 شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاعت ملی ہیں۔
این آئی ایچ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا سے متاثر 9 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں آنے والے نئے کورونا ویرینٹ کا تعلق چین سے ہے، ماہر معتدی امراض
پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کے متعدد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن کا تعلق پاکستان کے مختلف شہروں سے ہے۔
اس حوالے سے ماہر معتدی امراض کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آنے والا ایکس بی بی ویرینٹ وہی ہے جس کے کیسز چین میں ظاہر ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا ہےکہ اوومی کرون کے نئے ویرینٹس آتے رہیں گے اور پرانے ویرینٹ کی جگہ لیتے رہیں گے اور ہر نئے آنے والے ویرئینٹس پہلے والے سے زیادہ فعال ہونگے جو اور زیادہ تیزی سے پھیلیں گے۔



















