Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کوئٹہ سے پشاور جانے والی ٹرین میں خوفناک دھماکہ، 1خاتون جابحق ،7 افراد زخمی

چیچہ وطنی کے قریب کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی بوگی نمبر 4 میں خوفناک دھماکا ہونے سے ایک خاتون جاں بحق  اور7 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جعفر ایکسپریس ٹرین میں دھماکہ سیلنڈرکے باعث ہوا جو کسی مسافر نے کارروائی سے بچنے کیلئے واش روم میں چھپا کررکھا ہوا تھا۔

 پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ میاں چنوں سے نکلتےہی ملتان ڈویژن میں چیچہ وطنی کی رینج میں ہوا۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ دھماکہ بوگی نمبر چار کے واش روم میں ہوا تھا۔ جس پر مسافروں کی جانب سے ٹرین کی ایمرجنسی چین کھینچنے کے باوجود عملے نے دھیان نہیں دیا۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ زخمی مسافروں کو ڈی ایچ کیوچیچہ وطنی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ریلوے انتظامیہ نے ایس پی ریلوے پولیس کو انکوائری افسرمقررکردیا ہے۔

پولیس ذرائعکا کہنا ہے کہ اس حادثے کےذمہ دارافراد کےخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں