Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلوچستان؛ سات روزہ انسداد پولیو کی خصوصی مہم چوتھے روز بھی جاری

بلوچستان کے 9 اضلاع کی 27 یونین کونسلز میں سات روزہ انسداد پولیو کی خصوصی مہم چوتھے روز بھی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری صحت نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ مہم کے دوران ایک لاکھ 27 ہزار کے قریب بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، پولیو مہم کے دوران 575 ٹیمیں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پر مامور ہوں گی۔

سیکرٹری صحت نے کہا کہ انسداد پولیو مہم 9 اضلاع کے 37 انتہائی حساس یونین کونسلز اور پناہ گزین کیمپوں میں ہو گی، مہم کے دوران سیکورٹی کیلئے لیویز، پولیس اور ایف سی کے جوان تعینا ت ہوں گے، بلوچستان میں جنوری سال 2021 سے اب تک پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، بلوچستان کے ماحولیات میں اپریل 2021 سے اب تک پولیو وائرس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کے دیگر صوبوں کے اضلاع اور افغانستان میں پولیو وائرس کی موجودگی بلوچستان کے بچوں کے لیے بڑا خطرہ ہے، ویکسنیشن نہ ہونے سے بچوں کو بیماریاں لاحق ہوتی ہیں۔

ضرور پڑھیں؛ بلوچستان؛ سات روزہ انسداد پولیو کی خصوصی مہم تیسرے روز بھی جاری

متعلقہ خبریں