گزشتہ رات کراچی کےعلاقے کلفٹن کےایک ریسٹورنٹ میں 2 سالہ بچہ اندھی گولی لگنے سے جان کی بازی ہار گیا ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ اتوار کی رات سوا نو بجے ڈنر کے وقت علی حسن نامی بچے کے سر کے عقبی حصے میں گولی لگی جس سے بچے نے دم توڑ دیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گولی کہاں سے آئی اور کس نے چلائی اس حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ یہ واقعہ اتوار کی رات کو پیش آیا اور گولی لگنے کےفوراََ بعد والدین بچے کو پہلے کلفٹن اور پھراسٹیڈیم روڈ کے اسپتال لے گئے تھے جبکہ پولیس کو اس وقعہ کی اطلاع رات دوبج کر پندرہ منٹ پردی گئی تھی۔
پولیس ذرائع نے مزید کہا کراچی میں اندھی گولی لگنے کے متعدد واقعات پہلے بھی رونماں ہوئے ہیں۔
پولیس حکام نےان واقعات کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ رواں سال کے پہلے مہینے میں بھی اندھی گولی سے 17 افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ شادی بیاہ میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اورتین لوگ زخمی ہوگئے تھے۔
علاوہ ازیں قیوم آباد میں بھی اندھی گولی لگنے سے 6 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ ڈاکس کے علاقے میں 13 سالہ بچہ اور اولڈ حاجی کیمپ کے قریب اندھی گولی لگنے سے 6 سالہ بچہ بھی شدید زخمی ہوگیا تھا۔



















