لاہور میں الحمراءاکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس میں خطاطی کی نمائش کا افتتاح کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق الحمراء کے ایگزیکٹوڈائریکٹرذوالفقارعلی زلفی نے نامور آرٹسٹ عرفان احمد کے ہمراہ نمائش کا افتتاح کیا ہے جس میں سہ ماہی خطاطی ورکشاپ میں تربیت پانے والے نوجوانوں کا بنایا ہوا کام آویزاں کیا گیا ہے۔ اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر محمد عارف، اسسٹنٹ ڈائریکٹر خرم نویل اور ڈسپلے آفیسر نوین روما بھی موجود تھے۔
ذرائع کی رپورٹ کے مطابق ذوالفقارعلی زلفی نے اس موقع پر کہا کہ نہایت قلیل مدت میں بے پناہ مہارت سے خطاطی کرنا ہمارے نوجوانوں کی دلچسپی کا ثبوت ہے لہزا میں اتنا اچھا کام کرنے پر نوجوانوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں انہوں نے نامورآرٹسٹ عرفان احمد کی کاوشوں کوبھی سراہا۔
الحمراء کےترجمان کے مطابق خطاطی کی کلاس کو اب الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس میں جاری باقاعدہ کلاسز میں شامل کر لیا گیا ہے ۔



















