مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ معیشت کی بہتری کیلئے مشکل فیصلے کررہے ہیں۔
طلال چوہدری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے آئی ایم ایف معاہدے میں مہنگائی نہیں ہوئی، عمران خان اور نواز شریف کے معاہدے میں فرق ہے۔
اسحاق ڈار نے 4 ماہ کوشش کی غریب پر بوجھ نہ پڑے
انہوں نے کہا کہ ہمارے آئی ایم ایف معاہدے سے ترقی ہوئی تھی ، ڈالر کی قدر میں کمی اور ترقی ہوئی تھی۔
لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان کے معاہدے نے ہاتھ پاؤں باندھ دیے، معاہدے پر عمل نہ کرنے کا نقصان ہمیں ہورہا ہے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ اسحاق ڈار نے 4ماہ کوشش کی غریب پر بوجھ نہ پڑے ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار 4 ماہ بیٹھے نہیں رہے، معیشت کی بہتری کیلئے مشکل فیصلے کررہے ہیں۔
عمران خان نے حفاظتی ضمانت کا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا
انکا کہنا ہے کہ عمران خان نے حفاظتی ضمانت کا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ، ہمیں کہا جاتا تھا کہیں بھی ہوں ایک گھنٹے میں پیش ہوں۔
لیگی رہنما نے کہا کہ نواز شریف کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہوتی تھی ، فارن فنڈنگ کیس 8 سال سے زیر التوا ہے۔
طلال چوہدری نے مزید کہا کہ نواز شریف فیصلہ بعد میں سنتے پہلے حکم کی تعمیل کرتے ہیں ، سب کے ساتھ ایک جیسا اسٹینڈرڈ قائم کیا جائے۔



















