Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کے عوام، آئین اور جمہوریت کامیاب ہونگے، اسد عمر

 پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام، آئین اور جمہوریت کامیاب ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان شدید آئینی بحران سے گزر رہا ہے، جبکہ اسکی گاہے بگاہے وراننگ دیتے رہے۔

 انہوں نے کہا کہ کھلم کھلا آئین کیساتھ بغاوت برتی جارہی ہے، نہ دونوں صوبوں کے گورنر آئینی ذمہ داری پوری کر رہے ہیں اور نہ ہی الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری پوری کر رہا ہے جبکہ عدالتی حکم کے مطابق 90 دن کے اندر الیکشن کی تارخ دی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئینی ماہرین بھی کہہ رہے ہیں کہ آپ 90 دن سے زیادہ آگے نہیں جا سکتے جبکہ آج چھ دن گزر گئے فیصلے کو آئے ہوئے، پی ڈی ایم عمران خان اور عوام کے خوف سے الیکشن سے بھاگنا چاہتے تھے۔

اسد عمر نے کہا کہ انکو عوام نے ووٹ نہیں دیئے،  یہ رجیم چینج کے ذریعے اقتدار میں آئے اور اب انھوں نے یہ بھی واضح کردیا ہے کہ یہ آئین توڑنے کے لیئے بھی تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک گورنر الیکشن کی تاریخ دے سکتا ہے اور الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے جبکہ صدر پاکستان کو بھی یہ حق حاصل ہےکہ وہ الیکشن کرانے کی تاریخ دے سکتے ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ صدر پاکستان نے آئینی کردار بہترین طریقے سے نبھایا ہے، ان سے درخواست ہے کہ وہ ایک بار پھر اپنا آئینی کردار ادا کریں۔

 پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر نے مزید کہا کہ پاکستان بنتے وقت قائداعظم نے واضح کیا کہ یہ ملک جمہوریت کے تحت چلے گا، پاکستان کے عوام، آئین اور جمہوریت کامیاب ہونگے، یہ لوگ جتنی مرضی کوشش کرلیں انہیں گھسیٹ کر الیکشن تک لے کر جائیں گے۔

اس موقع پر جنرل سیکریٹری سندھ مبین جتوئی، مرکزی نائب صدر بلال غفار، صدر کراچی آفتاب صدیقی، فہیم خان، شہزاد قریشی، سدرہ عمران، آغا ارسلان،۔ فضہ ذیشان اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں؛ اگر الیکشن کی تاریخ نہ ملی تو جیل بھرو تحریک شروع کریں گے، اسد عمر

متعلقہ خبریں