پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ منی بجٹ نے عوام کا کچومر نکال دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مریم نواز ن لیگ کو مہنگائی سے بری الزمہ کیسے قرار دے سکتی ہیں، مہنگائی کا طوفان پی ڈی ایم اقتدار کو دفن کردے گا۔
انہوں نے کہا کہ منی بجٹ نے عوام کا کچومر نکال دیا ہے جبکہ یہ لوگ 170 ارب کے ٹیکسوں کے باوجود ملکی معیشت پر کنٹرول نہیں کرسکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری کا خدشہ ہے، حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نواز شریف موجودہ وزیر اعظم کے 50 روپے کے بیان حلفی پر بیرون ملک گئے۔
پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ انتخابات نہیں کرائینگے تو آئین شکنی کے مرتکب ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں؛ حکومت ملک کا نو مہینے میں دیوالیہ کرچکی ہے، شاہ محمود قریشی



















