Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جدوجہد این اے 126 کی نہیں بلکہ پاکستان بدلنے کی ہے، حماد اظہر

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ جدوجہد این اے 126 کی نہیں بلکہ پاکستان بدلنے کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے ساڑھے تین سال حلقہ این ائے 126 کے 4 ارب روپے کے فنڈ منظور ہوئے اور کوئی مائی کا لال اس پیسے میں سے کرپشن نہیں کر سکا جبکہ 4 ارب غریب عوام پر شفافیت سے خرچ ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 9 ماہ میں حلقہ این اے 126 نے تحریک انصاف کا ساتھ دیا، ہم اپنے کارکنان کی قربانیوں کو رایغا نہیں جانے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں؛ پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کو این اے 126 کا ٹکٹ دے دیا گیا

ان کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخاب کے بعد ن لیگ اور پیپلز پارٹی میدان چھوڑ کر بھاگ گئی ہے، پی ڈی ایم نے جو کارکردگی دکھائی عوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہی ہے، میں ن لیگ اور پیپلز پاڑٹی کو چیلج کرتا ہو کہ آ کر مقابلہ کریں۔

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے مزید کہا کہ 33 حلقے عمران خان کی گواہی دیں گے، جدوجہد این اے 126 کی نہیں بلکہ پاکستان بدلنے کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ الیکشن کرائیں، پی ڈی ایم حکومت سے ملک نہیں چل رہا، حماد اظہر

متعلقہ خبریں