امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ہم منی بجٹ کو مسترد کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم حکومت کا کوئی فیصلہ قبول نہیں، منی بجٹ مسترد کرتے ہیں۔
پی ڈی ایم حکومت کا کوئی فیصلہ قبول نہیں، منی بجٹ مسترد کرتے ہیں۔ آئی ایم ایف کے قرضوں سے بہتری آتی تو قوم مریخ پر ہوتی۔ قرض آپ لیں اور اللوں تللوں پر خرچ کریں، ٹیکس عوام دے، ایسا نہیں چلے گا۔
— Siraj ul Haq (@SirajOfficial) February 16, 2023
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے قرضوں سے بہتری آتی تو قوم مریخ پر ہوتی، قرض آپ لیں اور اللوں تللوں پر خرچ کریں، ٹیکس عوام دے، ایسا نہیں چلے گا۔
یہ بھی پڑھیں؛ قرضوں پر کوئی قوم ترقی نہیں کرتی، سراج الحق
ان کا کہنا تھا کہ 170 ارب ارب کے نئے ٹیکسز فی الفور واپس لیے جائیں۔
منی بجٹ اور 170 ارب کے نئے ٹیکسز مسترد کرتے ہیں۔ مہنگائی کے خلاف جاری تحریک میں تیزی لائیں گے۔
موجودہ حکومت کو حق حکمرانی حاصل نہیں، نئے انتخابات اور نیا مینڈیٹ مسائل کا حل ہے— Siraj ul Haq (@SirajOfficial) February 15, 2023
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹیکس پر ٹیکس اور آئے روز پٹرول، ڈیزل، بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرکے حکومت نے حشر برپا کردیا ہے، متوسط طبقے کے لیے سانس لینا دشوار ہوگیا ہے، غریب عوام روٹی کو ترس رہے ہیں۔
170 ارب کے نئے ٹیکسز فی الفور واپس لیے جائیں۔ ٹیکس پر ٹیکس اور آئےروز پٹرول، ڈیزل، بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرکے حکومت نے حشر برپا کردیا ہے، متوسط طبقے کے لیے سانس لینا دشوار ہوگیا، غریب عوام روٹی کو ترس رہے ہیں۔ مہنگائی کے خلاف جاری تحریک کو ملک کے طول و عرض میں پھیلائیں گے
— Siraj ul Haq (@SirajOfficial) February 16, 2023
یہ بھی پڑھیں؛ پاکستان کی عوام اب مزید مہنگائی برداشت نہیں کرسکتی، سراج الحق
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ مہنگائی کے خلاف جاری تحریک کو ملک کے طول و عرض میں پھیلائیں گے۔



















