Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فواد چوہدری کی امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات

مرکزی سینیئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری کی امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم اور دیگر امریکی حکام سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مرکزی سینیئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے اپنے اپنی اور امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم اور دیگر امریکی حکام سے اہم ملاقات کے بارے میں کہا کہ امریکی سفیر اور اعلیٰ حکام سے ملاقات اچھی رہی۔

 انہوں نے کہا کہ ملاقات میں پاکستان میں انسانی وسائل کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گفتگو ہوئی، سیاسی صورتحال اور مختلف امور پر پی ٹی آئی کے موقف پر تبادلہ خیال کیا گیا اور امریکی حکام کو پی ڈی ایم حکومت کی سیاسی مخالفین کے خلاف انسداد دہشت گردی اور توہین مذہب کے قوانین کے غلط استعمال پر پی ٹی آئی کے خدشات سے آگاہ کیا۔

 

مرکزی سینیئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ایسی ملاقاتیں برابری اور لوگوں کی بھلائی پر مبنی تعلقات کی باہمی خواہش کا حصہ ہیں۔

متعلقہ خبریں