Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سیکریٹری خارجہ اسد مجید کی قونصلر امریکی محکمہ خارجہ سے ملاقات

سیکریٹری خارجہ اسد مجید کی امریکی محکمہ خارجہ کے قونصلر ڈیرک چولیٹ سے ملاقات ہوئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکریٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید خان نے وزارت خارجہ میں امریکی محکمہ خارجہ کے قونصلر ڈیرک چولیٹ کا استقبال کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ملاقات میں دفاعی مزاکرات اور واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والے تجارتی اور سرمایہ کاری کے فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف اے) کونسل کے اجلاس پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکریٹری خارجہ اور امریکی محکمہ خارجہ کے قونصلر نے تجارت اور سرمایہ کاری، توانائی، سلامتی، آب و ہوا میں ادارہ جاتی مذاکرات کے ذریعے پائیدار تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

اس کے علاوہ ملاقات کے دوران دونوں نے زراعت، تعلیم، آئی ٹی اور سائنس اور ٹیکنالوجی میں تعاون کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ قونصلر چولیٹ کے ساتھ امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی کی کونسلر کلنٹن وائٹ، امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم اور امریکی محکمہ خارجہ میں جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے بیورو کی پرنسپل اسسٹنٹ سیکریٹری الزبتھ ہورسٹ بھی ہمراہ موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا امریکہ کے ساتھ دیرینہ اور وسیع البنیاد تعلقات ہیں ہے، ترجمان دفتر خارجہ

متعلقہ خبریں