Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شیخ رشید پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

سابق وفاقی وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کیخلاف عمران خان کے قتل کی سازش سے متعلق کیس کی سماعت آج جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے کی۔

دوران سماعت اسلام آباد پولیس نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کیخلاف چالان پیش کیا جس پر ریمارکس دیتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ کا کہنا تھا کہ دو مارچ کو فرد جرم عائد کریں گے ۔

یہ بھی پڑحیں: شیخ رشید کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

اس موقع پر شیخ رشید نے استدعا کی کہ ایک کانفرنس میں شریک ہونا ہے ، پندرہ مارچ کی تاریخ دے دیں جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ کے آرڈرز ہیں، چالان آگیا ہے ،لمی تاریخ نہیں دے سکتے، ٹرائل شروع ہوجائے تو پھر دیکھ لیں گے۔

خیال رہے کہ شیخ رشید کیخلاف فرد جرم کیلئے دو مارچ کی تاریخ مقرر کردی گئی ہے ۔

واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے تھانہ آبپارہ کے ایس ایچ او کیخلاف مقدمے کے اندراج کیلئے درخواست دائر کی گئی تھی ۔

بعدازاں جوڈیشل مجسٹریٹ نے تھانہ آبپارہ کے ایس ایچ او کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست واپس کردی اور ریمارکس دیئے کہ یہ درخواست سیشن جج کی عدالت میں جمع کرائیں، میرا اختیار نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں