Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مخالفین کی ضرورت نہیں، ن کے گھر کے بھیدی لنکا ڈھا رہے ہیں، شیخ رشید

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ ن لیگ کو مخالفین کی کیا ضرورت ہے جب ان کے گھر کے بھیدی لنکا ڈھا رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کی چین سے دوستی ہمالیہ سے بلند ہے، سامراجی طاقتوں کے کہنے اور خیرات کی خاطر چین کی دوستی کو داؤ پر نہیں لگایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 380 ارب روپے بجلی چوری بھی غریبوں کے بجلی کے بلوں میں ڈال دی گئی ہے اور گنیزبک کا ریکارڈ توڑنے والی 88 وزراء کی کابینہ کسی کو جواب دہ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت صرف صدر اور سپریم کورٹ ملک کی ڈوبتی کشتی بچا سکتے ہیں۔

شیخ رشید نے بتایا ہے کہ مریم کہتی ہیں کہ یہ میری حکومت نہیں پھر بتائیں کہ یہ حکومت کس کی ہے اور اسے کون لایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز پہلے اپنے شوہر کو آن بورڈ کرے پھر ورکروں سے خطاب کرے ن کے گھر کے بھیدی لنکا ڈھا رہے ہیں مخالفوں کی ضروت نہیں۔

اپنے ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ میرا ٹوئٹ میرا جرم بن گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

انہوں نے بتایا کہ میں نے آج عمرشبیر مجسٹریٹ اسلام آباد کی عدالت میں درخواست دی کہ ایس ایچ او اشفاق وڑائچ آئی او عاشق حسین تھانہ آبپارہ نے میرے گھر میں ڈکیتی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ گرفتاری پر میری گھڑیاں، میرا اسلحہ، میرے پیسے اور 3 موبائل فون اپنے ہمراہ لے گئے دونوں افسروں کو خصوصی طور پر میرے خلاف جھوٹے مقدمات کے لیے آبپارہ تھانے رانا ثنا اللہ نے لگایا۔

اس موقع پر انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ یہ ویڈیو بھی میں نے عدالت میں پیش کی جس میں کرپٹ ائی او عاشق آبپارہ تھانے میں رشوت لیتے ہوے دیکھا جاسکتا ہے،مجسٹریٹ نے ایڈنشل سیشن جج کو درخواست دینے کا کہا جہاں پر میں دونوں افسروں ا شفاق اور عاشق کا سارا چٹھا کھٹا کھولوں گا۔

اپنے ایک دوسری پیغام میں شیک رشید کا کہنا تھا کہ وہ آج دوپہر ساڑھے تین بجےلاہور زمان پارک میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کریں گے اور اہم ملکی سیاسی امور پر تبادلہ خیال کریں گےاور لاہور میں اتوار کو2بجکر5منٹ پراہم پریس کانفرنس کریں گے۔

متعلقہ خبریں