وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے روس یوکرین تنازع کو مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے جلد حل کرنے پر زور دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے دورہ جرمنی کے دوران وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی یوکرائنی ہم منصب دیمترو کولیبا سے ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے تنازع پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔
Pleased to meet my 🇺🇦 counterpart @DmytroKuleba. We had in-depth exchange on a range of issues & resolved to further enhance bilat. coop. for benefit of our ppl. I also conveyed our concern over 🇺🇦 🇷🇺 conflict & emph.its early resolution through dialogue & diplomacy. #MSC2023 pic.twitter.com/9IDFvyEWOS
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) February 18, 2023
دونوں فریقوں نے مختلف امور پر گہرائی سے تبادلہ خیال کیا اور اپنے عوام کے مفاد کے لیے دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کا عزم کیا۔
دوسری جانب میونخ سکیورٹی کانفرنس کے دوران وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی چینی ہم منصب سے ملاقات ہوئی۔
اس حوالے سے اپنے ایک پیغام میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کی ہر دور اسٹریٹیجک پارٹنرشپ ہے جبکہ پاکستان اور چین علاقائی امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کےلیے آل ویدراسٹریٹیجک پارٹنر ہیں۔
انہوں نے چین کے سینئر سفارت کار وانگ یی کے ساتھ عالمی، علاقائی اور دو طرفہ امور پر بھی بھرپور گفتگو کی۔
Delighted to meet HE Wang Yi at #MSC2023 sidelines today. Had enriching discussion on global, reg. & bilateral matters. 🇵🇰🇨🇳 All-Weather Strategic Cooperative Partnership remains the vital pillar of reg. peace & stability & for our shared future towards development & prosperity. pic.twitter.com/qF1PTnO669
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) February 18, 2023
وزیر خارجہ نے کہا کہ پاک چین ہمہ موسمی اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ علاقائی امن و استحکام کے ساتھ ساتھ ترقی اور خوشحالی کی طرف ان کے مشترکہ مستقبل کے لیے اہم ستون ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی سے پرعزم ہے اور پاکستان میں چینی کاروباری اداروں اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گا۔
دونوں فریقین نے موجودہ بین الاقوامی صورتحال میں باہمی تعاون کو مضبوط بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
چینی ہم منصب وانگ یی نے کہا کہ چین سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے ساتھ ترقی کے حصول کے لیے پاکستان کی حمایت کرتا ہے اور پاکستان کو عارضی مشکلات پر قابو پانے میں مدد کرنے کے لیے اپنی بہترین صلاحیت کے مطابق مدد فراہم کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔
اس کے علاوہ وزریر خرجہ بلاول بھٹو زرداری کی اپنی جرمن ھم منصب محترمہ اینالینا بئیربوک سے ملاقات ہوئی۔
Pleased to meet dear friend & my 🇩🇪counterpart @ABaerbock. Thanked Germany for relief assistance post floods & its role in Int. Resilient 🇵🇰 Conf. in Geneva. Resolved to further strengthen our partnership in areas of mutual interest for the benefit of our people. #MSC2023 pic.twitter.com/3ngY1wXxtX
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) February 17, 2023
اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ سیلاب زدگان کی بروقت اور بھرپور مدد پر جرمنی کے شکر گزار ہیں۔



















