Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعلیٰ پنجاب کا بڑا فیصلہ؛ گندم کا غیر قانونی ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف مہم کا آغاز

وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے گندم کا غیر قانونی ذخیرہ کرنے والے اشخاص اور کمپنیوں کے خلاف مہم کا آغاز کردیا ہے۔

سیکرٹری خوراک زمان وٹو کی منظوری کے بعد ڈائریکٹر فوڈ پنجاب نے بھی حکم جاری کر دیا۔

پچیس من سے زائد گندم رکھنے والے افراد اور کمپنیاں اپنے سٹاک ظاہر کرنے کی پابند ہوں گی۔

بیج کی آڑ میں گندم ذخیرہ کرنے والی سیڈ کمپنیوں کے گودام بھی چیک ہوں گے۔

خلاف قانون ذخیرہ کی گئی گندم 2300 روپے فی من فروخت ہوگی۔

کاشتکار اس حکم سے مستثنی ہوں گے جبکہ ڈی ایف سی صاحبان مجاز افسر مقرر سیکریٹری خوراک مہم کی نگرںی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں؛ گندم اور آٹے کا بحران

متعلقہ خبریں