Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رینجرز اور پولیس نے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ رینجرز اور پولیس نے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے گورنر ہاﺅس لاہور میں ملاقات ہوئی جہاں دونوں صوبوں کے درمیان قریبی تعاون، مختلف شعبوں میں وفود کے تبادلوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں گورنرز کی کراچی پولیس آفس پر دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کی۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ دہشت گرد اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، قوم قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا کہ رینجرز اور پولیس نے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے ہیں۔

متعلقہ خبریں