Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مسلم لیگ (ن) کا تنظیمی کنونشن آج راولپنڈی میں ہو گا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کا تنظیمی کنونشن آج راولپنڈی میں ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق آج سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف تنظیمی کنونشن سے خطاب کریں گی۔

مریم نواز کی صدارت میں کل پارٹی کا تنظیمی اجلاس بھی ہو گا جس میں پارٹی کے راولپنڈی ڈویژن کے تنظیمی ڈھانچے کا جائزہ لیا جائے گا۔

خواتین، یوتھ ونگ اور سوشل میڈیا سے متعلق اجلاس بھی الگ الگ منعقد ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں؛ مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج

واضح رہے کہ مریم نواز نے یک فروری سے ملک گیر تنظیمی دوروں کا آغاز کیا تھا۔

مریم نواز بہاولپور ڈویژن، ملتان، ایبٹ آباد اور اسلام آباد ڈویژن کے دورے کر چکی ہیں۔

متعلقہ خبریں