Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ن لیگ سے کوئی ناراضگی نہیں، ہمیشہ پارٹی کے ساتھ کھڑا رہوں گا، شاہد خاقان

سابق وزیر اعظم و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ن لیگ سے کوئی ناراضگی نہیں، ہمیشہ پارٹی کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔

تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمیں اپنا سیاسی اتحاد ایک طرف رکھنا چاہیے، یہ کوشش بغیر کسی ذاتی اور سیاسی مفاد کے ہے۔

شاہد خاقان نے کہا کہ معاشی، آئینی، سیاسی حالات کی خرابی کے حل کی کوشش کرنی ہے، ہمیشہ کہا ہے ٹروتھ کمیشن بنائیں اور حقائق عوام کے سامنے رکھیں، ملکی مسائل کے حل کی کوئی بات کوئی نہیں کر رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ صرف سب ایک دوسرے پر الزامات لگانے پر مصروف ہیں، اقتدار میں مداخلت کا خاتمہ ہونا چاہیے، سیاسی و معاشی حالات بہتر کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان کی تاریخ میں ایسےحالات پہلے کبھی نہیں ہوئے۔

متعلقہ خبریں