Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پشاور؛ پیٹرول کے بڑھتے ہی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ،شہری پریشان

پشاور میں ٹرانسپورٹرز نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کرایوں میں اضافہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کےباعث  پشاور کے ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 100 سے 150 روپےتک کا اضافہ کردیا ہے جبکہ لوکل ٹرانسپورٹرز نے بھی فی اسٹاپ 10 سے 15 روپےکااضافہ کردیا ہے۔

ذرائع کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 24 روپے مہنگا کردیا ہے جس کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 233 روپے 89 پیسے ہوگئی ہے جس کے بعد پشاور کے پبلک ٹرانسپورٹرز نےکرایوں میں 10 سے 15 فیصد تک کا اضافہ کردیا ہے جس پر شہری پریشان ہیں۔

متعلقہ خبریں