Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پشاور، سیکیورٹی گارڈ کے ہاتھوں اسلامیہ کالج کے پروفیسر کا قتل

خیبرپختونخوا کے ضلع پشاور میں واقع اسلامیہ کالج میں سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کر کے پروفیسر کو قتل کردیا۔

عینی شاہدین کے مطابق چوکیدار اور پروفیسر کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس دوران مبینہ طور پر چوکیدار نے فائرنگ کر کے پروفیسر بشیر کو قتل کردیا تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔

واضح رہے کہ پروفیسر بشیر اسلامیہ کالج کے انگلش ڈیپارٹمنٹ میں پڑھاتے تھے۔

اس حوالے سے اسلامیہ کالج کے ترجمان علی ہوتی نے بتایا کہ پروفیسر بشیر کا تعلق مردان سے ہے، چوکیدار کے ساتھ پروفیسر بشیر کا جھگڑا چل رہا تھا۔

علی ہوتی نے مزید کہا کہ چوکیدار نے آج دوبارہ تلخ کلامی پر مبینہ طور پر پروفیسر کو قتل کردیا اور مبینہ قاتل موقع واردات سے بھاگ گیا۔

متعلقہ خبریں