Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پنجاب فوڈاتھارٹی کا جعلی شہد تیار کرنے والی مافیا کے یونٹ پر چھاپہ ، 16کلو شہد تلف

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی شہد تیار کرنے والی مافیا کے خلاف کارراوائی کرتے ہوئے 16 کلو شہد، 15 کلو گلوکوز سیرپ اور دیگر مضرِصحت مال بر آمد کرتے ہوئے تلف کردیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق  خفیہ اطلاع کے پیشِ نظر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر بادامی باغ میں واقعہ جعلی شہد بنانے والے ایک یونٹ پر چھاپہ مارا گیا ہے جہاں سے16 کلو شہد، 15 کلو گلوکوز سیرپ ٹنز اور دیگر مال تلف کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ڈی جی فوڈاتھارٹی مدثر ریاض ملک نے بتایا کہ  گندی دیواروں اور زنگ آلود برتنوں کے درمیان کھلے رنگوں اور کیمیکلزکے ذریعے جعلی شہد تیار کیا جارہا تھا جس میں چینی، گلوکوز سیرپ اور پھولوں کی پتیاں بھی شامل کی جا رہی تھیں۔

شہد یونٹ پر ویجیلینس ٹیم کی خفیہ اطلاع پر کارروائی عمل میں لائی گئی، ڈی جی فوڈ اتھارٹی

مدثر ریاض ملک نے بتایا کہ ناقص شہد کو لاہور کی مقامی علاقوں کی دکانوں پر سپلائی ہونا تھا تاہم ویجیلینس ٹیم کی خفیہ اطلاع ملنے پر بروقت کارروائی عمل میں لائی گئی جس کےفوراََ بعد جعلی شہد کا مکروہ دھندہ کرنے والے ظفر اقبال نامی شخص کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

خوراک میں ملاوٹ اور جعلسازی کرنےوالوں کےخلاف مسلسل کارروائیاں جاری ہیں، ڈی جی فوڈ اتھارٹی

 انہوں نے مزید کہا کہ دوا کے طور پر استعمال ہونے والے شہد میں کیمیکلز اورمصنوعی اجزاء کی ملاوٹ ایک گھناؤنا فعل ہے لہزاعوام سے گزارش ہے کہ صحت دشمن عناصر کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کو 1223 ہیلپ لائن پرفوراََ اطلاع دیں، خوراک میں ملاوٹ اور جعلسازی کے خلاف مسلسل کارروائیاں کی جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں