Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لاہور؛ تین روزہ فیض فیسٹیول اپنی تمام تر رنگینیوں سمیت آج اختتام پزیر ہوگا

لاہور کے آرٹس کونسل میں جاری 3 روزہ فیض فیسٹیول کا آج آخری روز ہے جس میں آج 28 سیشنز منعقد ہونے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دو روزسےلاہورمیں جاری فیض فیسٹیول کا آج آخری روز ہے جسےالحمراء آرٹس کونسل اور فیض فاؤنڈیشن کےاشتراک سے منعقد کیا گیا تھا۔

ذرائع کی رپورٹ کے مطابق آج فیض فیسٹیول کےآخری روز28 سیشنز منعقد ہونے جارہے ہیں جس میں مختلف سیاست دان جن میں  وفاقی وزیر شفقت محمود،آصف بزنجو،اعتزاز حسن اورخورشید محمود قصوری شرکت کرتے ہوئےکلدیپ نیئرکوخراجِ عقیدت پیش کریں گے۔

 ذرائع نے بتایا کہ آج کلاسیکل میوزک پر ڈانس پرفارمنس بھی پیش کی جائیں گی علاوہ ازیں یہاں فیض احمد فیض کی کتابوں کے اسٹالز بھی لگائے گئے ہیں۔

 خیال رہے کہ  دو روز سے جاری فیض فیسٹیول میں اب تک پاکستان سمیت، امریکہ، برطانیہ، بھارت، کینیڈا و دیگر ممالک سے مندوبین نے نہ صرف شرکت کی بلکہ اس میں مختلف موضوعات پر نشستوں کا بھی اہتمام کیا گیا تھا بین الاقوامی فیض فیسٹیول آج تیسرے روزاختتام پزیر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: الحمراء ؛7 واں سہ روزہ بین الاقومی فیض فیسٹیول کا شیڈول جاری

متعلقہ خبریں