الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے ایک اور خط کا جواب دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اور پنجاب کے انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا اجلاس 20 فروری کو ہو گا، الیکشن کمیشن نے انتخابات سے متعلق صدر مملکت کے ساتھ مشاورت میں شامل ہونے سے معذرت کر لی۔
الیکشن کمیشن نے اپنے جواب میں لکھا کہ ہم صدر کے ساتھ مشاورت میں شریک نہیں ہو سکتے، مشاورت میں شرکت کا حتمی فیصلہ پیر کو اجلاس میں ہو گا۔
الیکشن کمیشن کی طرف سے جواب سیکرٹری نے صدر کو بھجوا دیا ہے۔
صدر مملکت نے الیکشن ایکٹ کی سیشن 57 کے تحت الیکشن کمیشن کو مشاورت کے لیے بلایا تھا۔
الیکشن کمیشن نے جواب میں یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن ازخود انتخاب کی تاریخ مقرر نہیں کر سکتا، آئین کے مطابق صوبائی اسمبلی کا پول ڈے گورنر دے گا۔



















