Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قلات ؛ مرغی کا گوشت مارکیٹوں سے غائب، قیمتیں حد سے تجاوز کرگئی

پیٹرول میں  حالیہ اضافے کے ساتھ ہی قلات میں مرغی کی قیمتیں حد سے تجاوز کرگئیں ہیں جبکہ مارکیٹ میں مرغی کا گوشت ناپَید ہوگیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں مہنگائی کا بازار گرم ہے اشیا ٕ خردونوش کی قیمتوں میں اضافے کےساتھ اب مرغی کے گوشت میں بھی غیرمعمولی اضافہ کردیا گیا ہے

ذرائع کی رپورٹ کے مطابق اس وقت قلات میں ذخیرہ اندوزوں کی جانب سے مارکیٹ سے مرغی بھی غاٸب کردی گئی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی بہت زیادہ کردی گئی ہے اب گوشت کھانا تو درکنارغریب عوام  دال اور سبزی سے بھی محروم کردئیے گئے ہیں۔ اس وقت مرغی کاگوشت مارکیٹ میں 780 روپےفی کلو کے حساب سےفروخت کیا جارہا ہے لیکن کوٸی پوچھنے والا نہیں ہے۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ مرغی مہنگی کرنے کے باوجود اس وقت مرغی مارکیٹ سے بلکل شارٹ کردی گئی ہے۔

 شہریوں نے مزید کہا کہ اشیاء خردونوش کی قیمتوں میں آٸے روز کے اضافے سے عوام فاقہ کشی پر مجبور ہوگٸے ہیں لہزا حکومتِ وقت عوام کو ریلیف دینے کے لٸےفوری طور پر اقدامات کرے۔

مہنگائی سے پریشان شہریوں نے حکومت سے بڑھتی ہوٸی قیمتوں کوکنٹرول کرنےکا مطالبہ کیا ہے

متعلقہ خبریں