Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جیل بھرو تحریک؛ عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس طلب کر لیا

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آج ویڈیو لنک پر جیل بھرو تحریک کے حوالے سے اجلاس طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان جیل بھرو تحریک کے لئے پارٹی قیادت کو ہدایات جاری کریں گے۔

اجلاس میں لاہور پی ٹی آئی تنظیم جیل بھرو تحریک کے لئے رضاکارانہ نام پیش کرنے والوں کی فہرست سے آگاہ کرے گی۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جیل بھرو تحریک کے لئے اب تک 12 ہزار کارکن اور پارٹی رہنما رجسٹریشن کروا چکے ہیں، ملک بھر میں مزید رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ خبریں