اسلام آباد کے علاقے ڈی ایچ اے کے ایک گھر میں داخل ہونے والا تیندوا اس وقت انڈر ابزرویشن ہے۔
تفصیلات کے مطابق 16 فروری کی شام کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تیندوے کی ایک ویڈیومنظرِعام پر آئی تھی جس میں اسلام آباد کی رہائشی سوسائٹی ڈٰی ایچ اے فیز 2 میں ایک تیندوے کو ایک گھر سے دوسرے گھر میں چھلانگیں مار کر داخل ہوتے ہوئے دیکھا گیا جس کے بعد اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ (آئی ڈبلیو ایم بی) کے ٹوئٹر اکاونٹ سے اس تیندوا کو ریسکیو کرنے کی تصدیق کردی گئی تھی۔
اس حوالے سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ اس وقت وہ تیندوا اسلام آباد کے چڑیا گھر کےایک پنچرے میں موجود ہے جہاں اسے انڈر ابزرویشن رکھا ہوا ہے ۔
وائلڈ لائف کےاسسٹنٹ ڈائریکٹر نے مزید بتایا کہ سائنٹفک کیمٹی تیندوا کا بی ہیور ابزرو کررہی ہے اورابزرویشن کے بعد ہی اس تیندوا کا فیصلہ کیا جاسکے گا۔



















