Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اللہ کے بعد عدلیہ ہی ملک کو بحران سے نکال سکتی ہے، شیخ رشید

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ اللہ کے بعد عدلیہ ہی ملک کو بحران سے نکال سکتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جب الیکشن کمیشن صدر سے مشاورت سے انکار کرے تو سمجھ لیں کہ آئینی بحران شروع ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ آج سے آئین سے کھلواڑ شروع ہوگیا ہے لیکن ہمیں امید ہے کہ صدر 72 گھنٹوں میں الیکشن کی تاریخ دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیردفاع کہتا ہے کہ ملک ڈیفالٹ ہوچکا ہے اور جس پیٹرولیم کا اسٹاک ختم ہورہا ہے اس کا وزیر کہتا ہے کہ دیوالیہ نہیں ہوا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ امیروں کو سبسڈی دی جارہی ہے اور غریبوں کا گلہ گھونٹ رہے ہیں، حالات سنگین ترین ہوگئے اور دنیا کو ہماری بگڑتی معیشت پہ تفشیش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ دہشتگردی کو روک نہیں پارہے ہیں اور مہنگائی کو کھلی چھٹی دے دی گئی ہے تاہم مزید تاخیر کسی بڑے حادثے کو جنم دے سکتی ہے اور اب اللہ کے بعد عدلیہ ہی اس ملک کو بحران سے نکال سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اگر عمران خان فیصلہ کریں تو سب سے پہلے میں گرفتاری دوں گا، شیخ رشید

خیال رہے کہ اس سے قبل اپنے ایک بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ تیس اپریل تک سیاست کا فیصلہ ہو گا اور ایک بجلی بھرا طوفان بھی آ سکتا ہے، مریم نواز جواب دو کون اس حکومت کو لایا اگر آپ کی حکومت نہیں ہے؟ الیکشن صوبے اور مرکز کے اکٹھے ہوں گے، پاکستان کو سپریم کورٹ بچا سکتی ہے، میری آنکھیں ہاتھ پائوں باندھے گئے دشمن ملک کے اداروں کے لوگ نہیں تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے فون ان کے پاس ہیں اندازہ ہے کون لوگ ہیں جن کے پاس فون ہے مجھ سے پاسورڈ پوچھ لیا، رونا پٹنا نہیں مچانا چاہتا عمران خان کہے گا بائیس تاریخ کو سب سے پہلے دوں گا، ارشد شریف نہیں شیخ رشید ہوں مارا جائوں تو زرداری بلاول شہباز سمیت پانچ لوگ مجرم ہوں گے، جس دن شیخ رشید کو گرفتار کر کے لے جائیں گے اس دن بھنس روڈ کا نقشہ کچھ اور ہو گا۔

متعلقہ خبریں