Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی پولیس آفس کو آج فعال کر دیا جائے گا

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ کراچی پولیس آفس کو آج فعال کر دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ کے پی او کے بیشتر سیکشن آج سے فعال ہوں گے، آفس کی سیکیورٹی بڑھا دی ہے۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ شواہد اکٹھے کرنے کا کام جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

غلام نبی میمن نے مزید کہا کہ کراچی پولیس آفس میں ہونے والے حملے کی تفتیش کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

متعلقہ خبریں