Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن کمیشن کا صدر مملکت کے مشاورتی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کی جانب سے صدر مملکت کے مشاورتی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ  کی زیر صدارت پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات کے معاملے پر اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا ۔

دوران اجلاس الیکشن کمیشن نے اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن 19 فروری کو صدر پاکستان کو جواب دے چکا ہے اور اب بھی وہی 19 فروری والا مؤقف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابات کا معاملہ؛ الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کے ایک اور خط کا جواب دے دیا

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ انتخابات کا معاملہ مختلف عدالتی فورمز پر زیر التواء ہے اور الیکشن کمیشن ابھی صدارتی آفس کے مشاورتی عمل کا حصہ نہیں بن سکتا ہے تاہم ایوان صدرکے اجلاس میں الیکشن کمیشن کے حکام شریک نہیں ہوں گے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے ایوان صدر کی جانب سے صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے انعقاد کی تاریخوں پر بات چیت کے لیے دی گئی دعوت پر مشاورت کے لئے اہم اجلاس بلایا گیا تھا ۔

صدر سیکرٹریٹ کو لکھے گئے خط میں الیکشن کمیشن نے کہا کہ وہ ایوان صدر کے ساتھ مشاورت کے عمل میں شامل نہیں ہو سکتا کیونکہ یہ معاملہ مختلف عدالتی فورمز پر زیر سماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ آج اجلاس میں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں